پارٹی ہائی کمان کے ذریعہ ریاستی لیڈروں کی رائے کی اہمیت نہیں دیے جانے پر
بنگال کانگریس کے لیڈران پارٹی اعلیٰ قیادت سے برہم نظر آرہی ہے۔بنگالی کانگریسی لیڈروں کا موقف ہے کہ ترنمول سپریمو اور وزیر اعلیٰ ممتا
بنرجی کے ساتھ کانگریس صدر سونیا گاندھی
اور نائب صدر راہل گاندھی ملاقات
کی وجہ سے بنگال میں کانگریس کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا کیوں کہ
ترنمول کانگریس مسلسل کانگریسی لیڈران اور ورکرس پر مظالم کرتے رہے ہیں ۔16مئی کو کانگریس صدر سونیاگاندھی اورراہل گاندھی کے ساتھ ممتا بنرجی کی ملاقات ہوئی تھی۔